بھٹکل:29؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر عبدالعظیم سنیچر بھٹکل کا دورہ کرتےہوئے مقامی مسلم لیڈران اور افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرکاری اسکیموں کے متعلق گفتگو کی۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری شادی بھاگیہ منصوبہ ، طلبا اسکالرشپ ، وقف امداد سمیت مختلف سرکاری اسکیمات کےنفاذ کو لےکر جانکاری حاصل کی اور متعلقہ اسکیموں کی امداد کی منظوری کے لئے کوشش کرنےکا تیقن دیا۔ بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز، جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب ، عنایت اللہ شاہ بندری ، اشفاق کے ایم، ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر عبدالمجید ، عبدالرحمان ، ابو علی ، محمد یونس، فیاض ملا وغیرہ موجود تھے۔
